Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی بحریہ نے میزائل داغ کر اپنا ہی جہاز ڈبودیا، 40 فوجی ہلاک

شائع 11 مئ 2020 08:01am

تہران: خلیج عرب میں ایران فوج کی جنگی مشقوں کے دوران میزائل لگنے سے 40 ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق خلیج عرب میں جاسک کے ساحل قریب ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران جنگی بیڑے سے غلطی سے میزائل فائر ہوگیا جو ایرانی نیوی کی کشتی کنارک کو جا لگا جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا جب کہ میزائل لگنے کے نتیجے میں سینیئر کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں امریکا اور ایران کے درمیان قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور اسی دوران پاسداران انقلاب کی جانب سے غلطی سے یوکرینی مسافر جہاز کو میزائل سے نشانا بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔